غزہ کی پٹی کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی بندش کا سامنا

غزہ کی پٹی کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی بندش کا سامنا
پالٹیل کے مطابق غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز ایک بار پھر منقطع ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں ایک بار پھر بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔ پالٹیل نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ جاری جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں تمام ٹیلی کام خدمات بند ہو گئی ہیں۔ غزہ میں ایک بار پھر بلیک آؤٹ ہوگیا ہے۔ ادھر غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 179 افراد شہید اور 303 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 18,787 ہو گئی ہے جب کہ 50,897 زخمی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔