اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے شہبازشریف کےخلاف مقدمات عمران خان نے بنائے ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کرسی کے منصب پر بیٹھ کر اسپیکر، صدر پاکستان سے آئین شکنی کروائی اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف خطرناک کھیل کھیلا ہے ، عمران خان کی حرکات پر نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حسد اور بغض میں میں مخالفین کو جیلوں میں رکھا ، شہزاد اکبر اور عمران خان آج کیوں اسرار سعید ہی گواہی پر عدالت نہیں گئے ، ہر روز عمران خان کے چہرے سے نقاب اٹھتا ہے ۔ مریم اورنگیزب نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو ترقی سے محروم کیا، عمران خان اب عوام کے سامنے ایک لطیفہ بن چکا ہے، سپریم کورٹ کو عمران خان پر نوٹس لینا چاہیے، عمران خان تم آرام سے فرار حاصل نہیں کرسکتے، عمران خان تم چور ہو عدالتوں سے استثنیٰ مانگتے ہو۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ریاستی طاقت کا استعمال کرکے مخالفین پر مقدمات بنوائے، بلین ٹری سونامی ہو یا توشہ خانہ عمران خان جواب نہیں دیتا، عمران خان تم سپر کرپٹ تھے، آج سارے الزامات عمران خان پر ثابت ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کے تحت ہی پاکستان کی اکانومی کو تباہ کرنے کے پراجیکٹ پر کام کیا تھا ، عمران خان نے لوگوں کی بہنوں بیٹیوں اور بچوں کو گرفتار کروایا، فریال تالپور کو تو عید کی رات گھیسٹا گیا، کیا عمران خان کو کسی نے زمان پارک میں گھیسٹا ؟ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آشایانہ کیس میں آج عدالت میں وعدہ معاف گواہ اسرار سعید کا بیان جمع کروایا گیا ہے، آج اسرار سعید نے بیان حلفی پر تسلیم کیا ہے کہ دھونس دھمکی پر گواہی دلوائی گئی۔ آج نیب کے وعدہ معاف گواہ نے بھی آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کو کرپشن فری کہہ دیا ہے۔ مریم اورنگیزیب نے مزید کہا کہ آج عمران خان، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ دائر ہونا چاہیے، 241 دن تک شہباز شریف جھوٹے مقدمے میں جیل میں رہے ہیں ، جب کسی کیس میں کوئی ثبوت نہیں ملا تو امدن سے زائد اثاے جات کا کیس ڈالے گئے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عدالتوں میں پیش ہوئے، کسی نے ٹانگ پر پلستر باندھ کر پناہ نہیں لی تھی ۔