ویب ڈیسک: سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں مین آپریشن تھیٹر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ریٹائرڈ ہونے والےپروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن اور سسٹر راخل کواعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 13 فروری بروز منگل سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں مین آپریشن تھیٹر میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن اور سسٹر راخل کی فیئر ویل سرمنی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اسد اللہ خان اے ایم ایس ڈاکٹر وقاص رشید اور چیئرمین ایپسا پنجاب رانا شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی۔
ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر سہیل حسن اور سسٹر راخل کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔اس موقع پر پروفیسر صفدر حسین بلوچ،ڈاکٹر طاہرحمید،ڈاکٹر عثمان امجد و تمام محترم ڈاکٹر صاحبان اور نرسنگ سپریٹنڈنٹ میڈم حمیرا اور آپریشن تھیٹرز سٹاف اور ایپسا نمائندگان ملتان روڈ لاہور نے بھرپور شرکت کی۔