پنجاب اسمبلی میں نئےارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں

پنجاب اسمبلی میں نئےارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں نئےارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کی  تیاریاں تیز کردی گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان کے پہلے اجلاس کا معاملہ،عام انتخابات کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ تو ڑ جاری ہے، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب   اسمبلی میں نئے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اورقائد ایوان کے انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔پولنگ بوتھ  بھی باقاعدہ قائم کردیا  گیا۔

گورنر محمد بلیغ الرحمان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب ہوگا،پہلے اجلاس کی صدارت موجودہ سپیکر سردار سبطین خان کریں گے،اس کے بعد نئے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرائے گا۔ پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کروائے گا۔

وزیر اعلیٰ کیسے بنے گا؟ قانون کے مطابق تمام چیزوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔  سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری  سے ہوگا، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے سیکرٹری پنجاب اسمبلی متحرک  ہے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے تمام متعلقہ شعبوں کا اجلاس طلب  کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپ دی۔

موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی سردارسبطین خان کا کہنا ہے کہ  نئے ایوان اور نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات ہیں۔

Watch Live Public News