پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا پھر چھن گیا

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا پھر چھن گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے بلا پھر چھن گیا، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کرلی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے متفقہ فیصلہ سنایا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جون 2022 تک انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا کہا، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ الیکشن کروا کر بھی لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس نہیں لی،معاملہ ایک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہوتو دوسرے میں نہیں سنا جاسکتا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی ٰ نے کہا پاکستان جمہوریت سے وجود میں آیا،یہاں آمریت نہیں چل سکتی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔