پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رنز سے شکست

پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رنز سے شکست
ہیملٹن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ سیڈن پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 195 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلین نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ڈیون کونوائے 20 اور مچل سینٹنر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی باؤلرز کی جانب سے حارف رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عامر جمال ، اسامہ میر نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 66 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 22 رنز پر پویلین لوٹے۔ پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے شاہینوں کو 46 رنز سے شکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔