پالتو کتے کو اپنا یا بچوں کا چہرہ چاٹنے  نہ دیں، جان بھی جا سکتی، جدید ریسرچ آگئی

پالتو کتے کو اپنا یا بچوں کا چہرہ چاٹنے  نہ دیں، جان بھی جا سکتی، جدید ریسرچ آگئی

ویب ڈیسک :اپنے پالتو کتے کو اپنا یا بچوں کا چہرہ چاٹنے  نہ دیں ۔۔۔ یہ خطرناک ہے حتی کہ آپ کی جان بھی جاسکتی ہے ۔۔ جدید ترین ریسرچ سامنے آگئی ۔

 بہت سے پیٹ مالکان پیار سے اپنے پالتو جانوروں کو چومنے چاٹنے لگتے ہیں اور جوابی طور پر  پالتو جانوروں کو بھی اپنا یا بچوں کا چہرہ چاٹنے دیتے ہیں لیکن خبردار رہیں یہ جان لیوا عادت آپ کے اور آپ کے بچوں کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

پینسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق، جو زونوزز اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئی ہے، انکشاف ہوا ہے کہ  پالتو کتے اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پذیر سالمونیلا بیکٹریا  کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

یادرہے   کتوں میں اینٹی بائیوٹک کیخلاف مزاحمت رکھنے والےبیکٹیریا,سالمونیلا بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جو انسانوں میں اسہال، پیٹ میں درد کا سبب بن سکتی ہے۔ 

  کتوں سے پھیلنے والے اس اینٹی مزاحمت  سالمونیلا بیکٹیریا  پر اکثرادویات اثر نہیں کرتیں اس لئے یہ خطرناک ہے ان کا علاج کرنا نسبتاً مشکل ہے۔

محققین نے 2017 اور 2023 کے درمیان 87 کتوں کا معائنہ کیا اور ان میں 82 قسم کے سالمونیلا بیکٹریا کو دریافت کیا جو انسانی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ اس قسم کے بیکٹیریا میں ایک خاص جین ہوتا ہے جو ڈاکٹروں کی جانب سے استعمال ہونے والی روایتی اینٹی بائیوٹکس کو غیر موثر بنا دیتا ہے۔ 

انہوں نے یہ  انکشاف بھی کیا کہ  کہ 39% صحت مند کتوں میں shdA نامی ایک خاص جین ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اس بیکٹیریا کو اپنی آنتوں میں لے جاتے ہیں۔ ایک طویل عرصے تک، وہ بیماری کی کوئی علامت بھی ظاہر نہیں کر سکتے اور صحت مند دکھائی دیتے ہیں۔ لہذا انسان اس بیکٹیریا کا شکار ہو سکتے ہیں 

محققین نے شہریوں کویقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے  کہ وہ پالتو کتا رکھنے کے خلاف نہیں ہیں تاہم  احتیاطی تدبیر کے طور پر کتے کو بوسہ نہیں دینا چاہئے اور اسے انسانوں کو چاٹنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

محقق ایریکا گانڈا نے کہا، "ہمارا مقصد پالتو جانور رکھنے کی حوصلہ شکنی نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ ممکنہ خطرات سے آگاہ ہوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے پیارے ساتھیوں دونوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں  پر عمل  کریں۔

Watch Live Public News