اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی رنگے ہاتھوں گرفتار

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) اینٹی کرپشن کی کرپٹ سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی رنگے ہاتھوں گرفتار، پرچہ درج۔ اے سی آفس خانیوال اور نائب تحصیلدار لودھراں کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ کلرک اور نائب قاصد اور دو مفاد کنندگان بھی گرفتار کر لئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ایریا مینجر سوشل سکیورٹی ساہیوال محمد آصف رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ ملزم کو ایک لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم محمد آصف کو انسپکٹر ہیڈکوارٹرز ساہیوال عابد حسین نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا۔ محمد آصف کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ اے سی آفس خانیوال کے کلرک عمران حفیظ اور مفاد کنندہ محمد اکرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے مدعی کی 90 کنال زمین ہتھیانے کے لئے جعلی دستاویزات تیار کیں۔ نائب تحصیلدار لودھراں کے دفتر سے نائب قاصد غلام محمد کو پانچ ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غلام محمد کو ٹریپ ریڈ کرکے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے مقدمہ نمبر 30/2020 میں ملزم مختار احمد کر ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔