کراچی کے ٹک ٹاکرز ٹارگٹ کلرز کے نقش قدم پر چل پڑے

کراچی کے ٹک ٹاکرز ٹارگٹ کلرز کے نقش قدم پر چل پڑے
کراچی کے ٹک ٹاکرز ٹارگٹ کلرز کے نقش قدم پر چل پڑے۔ حسنین حیدر نامی ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر سخت نوٹس لے لیا۔ ٹک ٹاکر حسنین مرزا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ویڈیو میں ٹک ٹاکر 4 ٹریفک اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ایکٹنگ کرتا رہا، حسنین نے ویڈیو میں ایسا ظاہر کیا جیسے وہ اہلکاروں کو اڑا رہا ہو۔ ماضی میں کئی ٹریفک اہلکاروں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا جبکہ ویڈیو پر عوام کا شدید رد عمل بھی سامنے آگیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر سخت نوٹس لے لیا۔ ٹک ٹاکر حسنین مرزا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ اقبال دارا کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کی دن رات خدمت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی نفرت انگیز ویڈیو سے نوجوان نسل متاثر ہوتی ہے۔ ماضی میں بھی ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تفتیشی حکام ٹک ٹاکر کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔