پی ٹی آئی کو جھنگ میں بڑا دھچکا۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا. مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا، انہوں نے پی پی 125 فیصل حیات جبو آنہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا. مخدوم فیصل صالح حیات نے الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا. واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد 20 حلقہ میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا جب کہ 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ جھنگ پی پی 125 میں میاں اعثم چیلہ (تحریک انصاف) اور فیصل حیات جبوانہ (مسلم لیگ ن) مدمقابل ہیں جبکہ جھنگ پی پی 127 میں مہر نواز بھروانہ (تحریک انصاف) اور مہر اسلم بھروانہ (مسلم لیگ ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے.