اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگا ہوا ہے کہ سیاسی فیصلے کرنے ہیں: فواد چوہدری

اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگا ہوا ہے کہ سیاسی فیصلے کرنے ہیں: فواد چوہدری
سابق وزیراطلاعات اور رہنماء تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو لہو لگا ہوا ہے کہ انہوں نے سیاسی فیصلے کرنے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ جرنلز اور کچھ، ججز بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلہ کر دیں کہ ہماری یہ پالیسی ہو گی. ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی بندہ ہی نہیں چھوڑا جس پر آرٹیکل 6 نہ لگانا چاہتے ہوں، وہ کام کیا کریں جو آپ کر سکیں، آپ کو جواب ملے گا پھر آپ آسمان سے جا لگیں گے، ہمیں پھر بتانا پڑے گا فیصلے کیسے ہوئے، آرٹیکل 6 کے کیسز بننا شروع ہوئے تو رسے کم پڑ جائیں گے، پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے آئے گی تو اس ججمنٹ کو ہم اس اسمبلی سے کویش کرا دیں گے، ججز کے آئین توڑنے پر سزا ہو گئی تو معاملہ بڑا خراب ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی، وہ ٹرائل اوپن ہوا تو بڑا مسئلہ پڑ جائے گا، سیاسی فیصلے سیاسی میدان میں ہونے دیں، کرنی ججی ہے، کمیشن فوج میں لیا ہوا ہے لیکن سیاست بھی کرنی ہے یہ تو نہیں ہو سکتا، دو دن بعد الیکشن ہے، ٹائمنگ بھی آپ نے مرضی سے چنی ہے، سائفر تو چیف جسٹس کے پاس ان کے آفس میں سیلڈ ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔