بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو انسانی اسمگلنگ کے15 سال پرانے کیس میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، انہیں پٹیالہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پٹیالہ کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی تھی، دلیر مہندی اور اس کے بھائی شمشیر سنگھ پر لوگوں کو غیر قانونی طور پر امریکا اور کینیڈا بھیجنے کا الزام تھا۔ یہ کیس ستمبر 2003 میں پٹیالہ صدر پولیس اسٹیشن میں بخشیش سنگھ نامی شخص نے درج کرایا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مہندی برادران 1998 اور 1999 میں دو ٹولیوں کو امریکا لے گئے تھے، جن میں 10 افراد غیر قانونی نقل مکانی کے لیے تھے۔