سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ’دی سمپسن ‘ کارٹون کی پیشگوئی

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ’دی سمپسن ‘ کارٹون کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے  کے بعد سوشل میڈیا پر دی سمپسن  کارٹوں میں ان کی جھلک بھی وائرل ہو رہی ہے۔

امریکا کی ریاست پنسلوینیا میں ہفتے کے روز  ریلی کے دوران صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نامعلوم شخص نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق صدر زخمی ہوگئے تاہم انکی جان محفوظ رہی۔

اس حملے کے بعد  سے دی  سمپسن کارٹون کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگیا ہےجس میں ڈونلڈ ٹرمپ  لیٹے ہوئے اور آنکھیں بند کیے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی دی  سمپسن کارٹون پہلے ہی کر چکا ہے۔

وائرل ہونے والی  اس قسط میں سابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک تابوت  میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ   دی سمپسن کارٹون کی قسط ’بارٹ آف دی فیوچر‘ میں فلائنگ پاسٹ دکھایا گیا تھا، جس پر ’ٹرمپ 2024‘ درج تھا۔ جبکہ ساتھ سال بعد وہی منظر نامہ حقیقت میں بھی دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دی سمپسن   کارٹون کی جانب سے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

Watch Live Public News