(ویب ڈیسک ) فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں مرید نے 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے سخت نوٹس لے لیا۔انہوں نے سی پی او فیصل آباد کامران عادل سے رابطہ کیا اور فرار ملزم کو پکڑنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ مظلوم خاندان کو تحفظ دینے کا حکم بھی دیا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کرنے کی ہدایت کی، ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوانے کا حکم بھی دیا۔
بچی کےوالد نے 16 سالہ بیٹی کو اپنے پیر کے گھر ملازمہ رکھوایا ہوا تھا ۔ پیر بچی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا ۔ بچی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور حاملہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔