صنم جاوید کو  اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، وکیل صنم جاوید

صنم جاوید کو  اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، وکیل صنم جاوید

(ویب ڈیسک ) وکیل صنم جاوید کا کہنا ہے کہ   سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو   اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ صنم جاوید کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے بغیر مزاحمت کے اس کو پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیئے اور یہی  ہم نے کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل   اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن اور سوشل ورکر صنم جاوید   کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا  تھا۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ جج ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  ملزمہ صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کر تے ہوئے  فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئیں تھیں۔

Watch Live Public News