پنجاب بجٹ میں کون کون سے نئے ٹیکس شامل؟

پنجاب بجٹ میں کون کون سے نئے ٹیکس شامل؟
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے فنانس بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ نئے بجٹ میں نئے ٹٰیکس شامل کیے گئے ہیں جبکہ پہلے سے موجود ٹیکس میں اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔دس یا دس سے زائد ملازمین رکھنے والوں پر 6 ہزار روپے سالانہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔ میٹرو پولیٹن اور میونسپل حدود میں کام کرنے والوں پر اطلاق ہوگا۔ ہول سیلر اور پرچون فروشوں کے علاوہ ہر کاروباری فرد پر 2 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی گئی۔کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے دس یا دس سے زائد ملازمین رکھنے والوں پر 4 ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے رکھی گئی جبکہ انشورنش ایجنٹ اور انشورنس بروکرز پر 5 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔