نواز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ " ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔" قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے۔انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا تاہم اس کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔ پرویزمشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 14, 2022
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی بیماری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے لکھا کہ " میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔"