39 سال بعد ایک ہی ملک کے 3 بیٹرز ٹاپ تھری پوزیشن پر آگئے

39 سال بعد ایک ہی ملک کے 3 بیٹرز ٹاپ تھری پوزیشن پر آگئے
39 سال بعد کسی ایک ملک کے تین بیٹرز ٹاپ تھری پوزیشن پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لبوشین،اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ پہلی تینوں پوزیشن پرقابض رہے ، اس سے پہلے 1984میں ویسٹ انڈیز کے 3 بلےباز رینکنگ میں پہلی تین پوزیشنز پر آئےتھے ۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ گورڈن گرینج، کلائیو لوئیڈ اور لیری گومز رینکنگ میں پہلے تین نمبروں پر آئے تھے۔ آئی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کی رینکنگ میں تین درجے بہتری آئی ہے ۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پلیئرآف دا میچ ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے۔ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں ۔ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں انڈیا کے روی چندرن ایشون پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ، انگلینڈ کے اولی رابنسن ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے اور آسٹریلیا کے نیتھن لیون ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔