سمندری طوفان:وزیر اعظم نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 14 رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دیدی

سمندری طوفان:وزیر اعظم نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 14 رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سمندری طوفان بیپر جوائے کے نتیجے میں پیش آنے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 14 رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان ،وزیر توانائی خرم دستگیر ،وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق ، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ ،سیکریٹری وزرات توانائی راشد محمود لنگڑیال شامل ہیں ،اس کے علاوہ کمیٹی میں سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ،چیئرمین این ڈی ایم اے ،چیف سیکریٹری سندھ ،چیف سیکریٹری بلوچستان اور ڈی جی محکمہ موسمیات ، سیکریٹری پاور ڈویژن ،سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن بھی شامل ہیں۔ کمیٹی میں متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات اُٹھائے جاسکیں، کمیٹی سمندری طوفان کی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی۔ کمیٹی سمندری طوفان بیپر جوائے کے پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیدا ہونی والی صورتحال، نقصانات کا بھی جائزہ لے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔