ویب ڈیسک: گلستان جوہر میں جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ شاہراہ فیصل پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں پیشے سے ڈرائیور ہوں، میری اہلیہ اور بیٹی گھروں میں کام کرتی ہے۔ میری اہلیہ کے بنگلے کے رہائشی حج کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ میری اہلیہ وہاں چوبیس گھنٹے رہتی ہے جبکہ بیٹی کو صبح میں اہلیہ کے پاس چھوڑتا تھا۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 جون کی صبح میں نے بیٹی کو اہلیہ کے پاس چھوڑا۔ بیٹی اپنا کام ختم کر کے اپنی والدہ کے بنگلے میں چلی آتی تھی۔ کام سے واپس نہ آنے پر جب اہلیہ نے معلوم کیا تو بیٹی کے بنگلے والوں نے بتایا کہ وہ کام کر کے چلی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو بیٹی کو تنہا اوورسیز بنگلوز سے باہر جاتا دیکھا گیا۔
لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ مجھے شبہ ہے کہ بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس میری بیٹی کو تلاش کرنے کے بجائے مجھے پریشان کر رہی ہے۔ پتہ نہیں بیٹی زندہ ہے کہ نہیں، اگر زندہ ہے تو سامنے آنا چاہیے۔
اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کو تلاش کر کے بازیاب کروایا جائے۔