برطانیہ:بشار الاسد کی اہلیہ پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مقدمہ

برطانیہ:بشار الاسد کی اہلیہ پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مقدمہ

ویب ڈیسک: برطانوی میڈیا کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ، عاصمہ اسد کو برطانیہ میں عدالتی مقدمے کا سامنا ہے جس کے نتیجے ان کی برطانوی شہریت چھینی جاسکتی ہے۔ بشار الاسد کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے شام میں خانہ جنگی کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ ایک بین الاقوامی لاء فرم کی جانب سے عاصمہ اسد کی مسلح افواج کے لئے حمایت کے ثبوت پیش کرنے کے بعد انکے خلاف برطانوی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔

لاء فرم کے سربراہ ٹوبی کیڈمین نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ خاتون اول کے مقدمے کی سماعت کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہماری قانونی ٹیم کئی مہینوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی، شام میں خانہ جنگی کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہو گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔