عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق 16 مارچ سے ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ اوگرا نے ‏ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ اس کے عالوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ فی لیٹر پٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے53 پیسے ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔