اتحادی کہیں نہیں جا رہے ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم

اتحادی کہیں نہیں جا رہے ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد:(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نےاتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اتحادی کہیں نہیں جا رہے ہمارے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکلا کر لی گئی۔ کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا، ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ اجلاس میں اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر بریفنگ دی،جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔ کور کمیٹی اجلاس میں گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں ،عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے۔ وزیراعظم نےاتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اتحادی کہیں نہیں جا رہے ہمارے ساتھ ہیں۔ ڈی چوک پر انسانوں کا سمندر ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔