پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی کا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی کا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں آج (پیر)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بعد میں ذرائع ابلاغ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ان ہتھکنڈوں کی مذمت کی جنکا مقصد ایوان میں وفاداریاں خریدنے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مختلف سازشوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی والے ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔