حمزہ شہباز شریف اور جہانگیر خان ترین گروپ کے ایم پی اے حضرات کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی اپنے وفد کے ہمراہ جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر آمد پر جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے حمزہ شہباز اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وفد میں سردار اویس لغاری، عطاءاللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور ذیشان رفیق شامل تھے۔ حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت کی گئی۔ ترین گروپ کےاراکین نے صوبے کے معاملات پر مایوسی کا اظہار کیا اور عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کیا. اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔