توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 7 مارچ کو طلب کیا تھا ، سیشن عدالت نے 6 مارچ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست مسترد بھی کی تھی ، عمران خان کی وارنٹ گرفتاری پر اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی تھی ۔ تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا موقع دینا چاہیے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 13 مارچ تک سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ منسوخ کیے گئے تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو سیشن عدالت میں 13 مارچ کو پیش ہونےکا حکم دیا تھا۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سیشن عدالت کے ماضی کے فیصلوں پر ہوگا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو صاف الفاظ میں 13 مارچ کو سیشن عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ، عمران خان 13 مارچ کو عدالت پیش نہیں ہوئے تھے ، سیشن عدالت کے پاس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھی ، عمران خان کی 13 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں، عمران خان18 مارچ کو عدالت پیش ہوں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔