سینٹ کی ضمنی نشستوں پر انتخابات، ووٹنگ شروع

senate of pak
کیپشن: senate of pak
سورس: google

  ویب ڈیسک:پاکستان میں عام انتخابات 2024 میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات آج ہورہے ہیں۔

ان انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت صبح نو سے شام چار بجے تک مختص کیا گیا ہے۔

جن چھ نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دواور بلوچستان کی تین خالی نشستیں شامل ہیں۔

ان نشستوں پر انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پولنگ  ہوگئی ۔

سندھ میں سینٹ کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ  جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت ارکان اسمبلی پہنچ گئے۔ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے  ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کی۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

صوبہ سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

سینیٹ کی یہ چھ نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور میر سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔