ویب ڈیسک: یوم پاکستان کے موقع پر اقلیتی برادریوں نے اپنے خصوصی پیغام میں حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"ہمارے تہوار اور رسم و رواج الگ ہیں لیکن ہماری خوشیوں کی ہر ادا ایک ہے"۔
اقلیتی برادری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ "اپنے اپنے رنگ میں عبادت کے لیے، ہمارے خدا سے مانگنے کے انداز الگ ہیں لیکن ہم سب کی دعا ایک ہے"۔ "بات جب پاکستان کی ہو تو مانگیں دعا پاکستان کی حفاظت کے لیے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس پرچم کے نیچے ہر رنجش کی دیوار گرا کے روشن ایک تصویر کریں"۔ "ہر پاکستانی کا یہ ایمان، یہ ہم سب کا پاکستان ہے"۔ "ہماری وفاؤں کے عقیدے کا نام پاکستان ہے"۔ "ہم سب کے دل کی ایک آواز، پاکستان زندہ آباد"۔