سر ی لنکا کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے خطرناک حادثے کا شکار

سر ی لنکا کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے خطرناک حادثے کا شکار

(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان:  سر ی لنکا کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حادثے میں خوش قسمتی سے لاہیرو تھریمانے محفوظ رہے،انہیں معمولی چوٹیں آئیں ہیں ، لاہیرو تھریمانے کو اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

لاہیرو تھریمانے کی گاڑی کو حادثہ  سری لنکن شہر انو راداپورا میں پیش آیا،ان  کی گاڑی مخالف سمت سے آنےوالے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں لاہیرو تھریمانے کی گاڑی  کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔