ویب ڈیسک: کورونا کی تیسری لہر قہر ڈھانے لگی، دنیا بھر میں 33 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مثبت کیسز کی تعداد 16 کروڑ 18لاکھ 25 ہزار 23 ہو گئی۔ امریکا میں کورونا سے 5 لاکھ 98 ہزار 540 ہلاکتیں ہو چکی ہی جبکہ بھارت میں دو لاکھ 62 ہزار 350 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنے والوں کے لیے نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ ویکسینیشن کرانے والوں کو ماسک کی ضرورت نہیں، جس نے ویکسی نیشن نہیں کرائی اسے ماسک پہننا ہو گا۔