کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک

کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک
پشاور:سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے پشتخرہ میں کارروائی کی ،اس دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کاکہنا ہے کہ پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا،ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔ خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں دھماکا ہوا تھا ،جس میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔