شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب
دبئی : یو اے ای کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ، اس کا اعلان متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے کیا۔ شیخ محمد بن زید نے صدر منتخب ہونے پر سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اماراتی سپریم کونسل کے اعتماد کو سراہتا ہوں، میرے لیے مملکت کی ترقی اور خوشحالی مقدم رہے گی۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے آج صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔61سالہ شیخ محمد بن زید النیہان یو اے ای کے تیسرے منتخب صدر ہیں۔ شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن زاید کیلئے مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔