رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا

رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا
لاہور: (ویب ڈیسک) رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو امریکا ، یورپ اور دیگر حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پرہوگا، صبح 9 بج کر 13منٹ پرچاند کو گرہن عروج پرہوگا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔