ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوکر چوریاں کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پولیس کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتی تھیں اور چوریاں کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں خواتین سے 50 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اور پیسے برآمد کیے گئے ہیں جبکہ دونوں خواتین سے تفتیش شروع کردی ہے۔