ویب ڈیسک: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نجم الحسین کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے۔
اس کے علاوہ اسکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جاکرعلی، تنویراسلام ، شک مہدی حسن، ارشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور تنظیم حسن شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔