میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار، میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن، اے میرے پیارے وطن ???????????? pic.twitter.com/4xiTS0hAvx
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) November 13, 2021
ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے پاک آسٹریلیا سیمی فائنل کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے آپ سب میری پرفارمنس سے پریشان ہیں۔ قومی فاسٹ بولر حسن علی نے مداحوں کے لیے کہا کہ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، مجھ سے زیادہ مایوس نہ ہوں، مجھ سے وابستہ توقعات کو تبدیل نہ کریں، میں ہر سطح پر بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت مجھے مزید مضبوط بنائے گا، سب کے پیغامات اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔