24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا 11مریض جابحق

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا 11مریض جابحق
لاہور ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا 11مریض جابحق ہوگئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 263 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 22855 ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ228175 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 1279636 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا سے تاحال 28606 اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 33767 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ مزید آسان ہو گیا۔ اب عالمی وبا سے بچنے کے لیے ویکسین کا متبادل سامنے آ گیا۔ ویکسین سے ڈرنے والے لوگوں کے لیے یہ متبادل کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ ایک امریکی ادویات کی کمپنی نے پوری دنیا کو بند کر دینے والی وبا کا علاج ویکسین کی بجائے گولی کی صورت میں تیار کر لیا ہے۔ یہ ایک لاجواب گولی ہے جس کو ماہرین کی جانب سے حیران کن قرار دیا گیا ہے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔