عمران خان پر وزیرآبادمیں قاتلانہ حملہ،سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

عمران خان پر وزیرآبادمیں قاتلانہ حملہ،سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان پر وزیرآبادمیں قاتلانہ حملہ،تحریک انصاف نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پٹیشن دائرکردی۔ اس حوالے سے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نےکہاکہ عدالت سےحملےکی تحقیقات کروانےسمیت ایف آئی آر درج کروانے کی استدعاکی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیس اور ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ یہ آئینی پٹیشن عثمان بزدار سمیت دیگر قومی اور پنجاب اسمبلی کےاراکین کی جانب سے دائر کی گئی۔ ہم چاہتے پیں تینوں پرتوجہ دی جائے۔ عمران خانہ پرقاتلانہ حملے کےحقائق قوم کےسامنے آنے چاہئیں۔ عوام حقائق جانناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد، پشاورکےارکان اسمبلی نےدرخواستیں دائرکی ہیں۔ سپریم کورٹ سےجوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کررہےہیں۔ عمران خان قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے۔ عمران خان حملےکےبعد مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے 3 افراد کی نشاندہی کی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیوکی غیرقانونی ریکارڈنگ کاذمہ دارکون ہے۔ ارشد شریف کوکینیا میں قتل کیاگیا۔ ارشد شریف معاملے پرمختلف کہانیاں سامنےآرہی ہیں۔ ارشد شریف قتل کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ امید ہے چیف جسٹس ہماری درخواستوں پرپہلی فرصت میں سماعت کرینگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔