پہلا ٹی 20، آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رن سے شکست

پہلا ٹی 20، آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رن سے شکست

ویب ڈیسک: پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی ہے۔

برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوا۔ جس پر   آسٹریلیا نے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے  میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے جیک فریزر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا ۔ ان کے بعد گلین میکسویل نے کمان سنبھالی اور پاکستانی باولرز کی دھلائی کرتے ہوئے 43 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 43 رنز پر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 10 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔مارکس سٹونس 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حسیب اللہ خان، حارث روف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

بابراعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف اپنا 124 واں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل شعیب ملک بھی 123 ٹی ٹوئنٹی میچز کا حصہ بنے۔

Watch Live Public News