3 ہزار کے قریب سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے 

3 ہزار کے قریب سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے 

(ویب ڈیسک ) 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزرا ء رمیش سنگھ اروڑہ اور بلال اکبر خان نے استقبال کیا ۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان  بھی موجود  تھے۔ اس موقع پر  سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور و دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود  تھے۔

واہگہ بارڈر سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب روانہ ہوگئے۔ صوبائی وزراء نے پہلی بس روانہ کی۔

رمیشن سنگھ اروڑہ نے کہا کہ  وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔سکھ یاتریوں کے لیے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سکھ یاتری ننکانہ صاحب کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ   ننکانہ صاحب کو 06 کلومیٹر تک شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ، متروکہ وقف املاک بورڈ اور پی ایچ اے کا کردار قابل تحسین ہے ۔

صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا کہ  وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کر رہے ہیں ۔ سکھ یاتری ہمیشہ کی طرح حسین یادیں لیکر جائیں گے۔

چیئرمین  سید عطا الرحمن نے کہا کہ  بھارت سے آنے والے یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

سیف اللہ کھوکھر  نے کہا کہ  قیام و طعام، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سکھ یا تریوں کو سموگ  سے بجاو کے لیے فیس ما سک  مہیا کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابا گورو نانک کےجنم دن کی مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں ہو گی، وفاقی وصوبائی وزرا مہمان خصوصی ہوں گے۔ ننکانہ صاحب میں جنم استھان بابا گورو نانک سمیت تما م گوردواروں کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

Watch Live Public News