نور مقدم کیس: ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد

نور مقدم کیس: ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور ( پبلک نیوز) نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تھراپی ورک کے مالک سمیت چھ ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا ۔عدالت نے استغاثہ کے گواہ 20 اکتوبر کو طلب کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر، عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر عمل در آمد کا آغاز ہو گیا۔ مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کچہری عدالت پیش کیا گیا۔ ضمانت پر موجود تھراپی ورک کے چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔