’وزیراعظم نے کسی انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی‘

’وزیراعظم نے کسی انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی‘
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کسی انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی۔ وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے دوسری طرف آرمی کا طریقہ کار بھی دیکھنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تمام معاملات حل ہو چکے ہیں۔ کسی کے انٹرویوز کی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم نے ان معاملات میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔ انٹرویوز والی کوئی بات نہیں، جب بھی اس طرح کی اہم تقرریاں ہوتی ہیں پہلے ملاقات ہوتی ہے، تقرری کا پراسس مکمل ہوتے ہی نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا۔ حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ایک دو روز میں پراسس مکمل ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔