سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے خاران میں بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) رخشان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے ، اس کے علاوہ وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔