(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین کے طبی معائنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر حکومت کی پیشکش پر مشاورت کر رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اس دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جب کہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول اور کاروبار بند ہیں، اور پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے۔