لاہور: خاتون صحافی کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ، مقدمہ درج

لاہور: خاتون صحافی کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ، مقدمہ درج

لاہور(پبلک نیوز) لاہور راوی پل پر خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان نے معاملے کا نوٹس لے لیا. خاتون صحافی نے ترجمان حکومت پنجاب کو واقعے سے آگاہ کیا۔

فیاض چوہان نے فوری طور پر متعلقہ پولیس حکام کو واقعے کی تفصیل کے لیے خاتون سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے دی. معاملے پر ڈی آئی جی اور سی سی پی او نے خاتون صحافی سے رابطہ کیا . ترجمان پنجاب حکومت کی ہدایت پر سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے.

رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون صحافی ڈیوٹی پر جارہی تھی۔ چنگچی اور موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افرادنے آوازیں کسیں۔ اس موقع پر راوی پُل پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔