الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزراء کےالیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس، الیکشن کمیشن ممبران اور حکام کی شرکت، ایوان صدر اور قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ، الیکشن کمیشن کا وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار۔ ذرائع کے مطابق کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے پیسے پکڑنے کے الزامات پر ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو بیانات پر نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے بیانات کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن تمام ریکارڈ دیکھ کر مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔