پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،14 ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،14 ستمبر2021
عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی تالہ بندی پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی آر اے کی مشاورت کے ساتھ پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کہا گیا تھا کہ ہلڑ بازی کا خدشہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کی ہدایت کر دی۔ انھوں نے کہا ہے کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نہ مکمل ہے۔ پاکستان کے سینئر صحافی، ناول نگار اور مصنف طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے ہیں۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ وزارت ریلوے کا ریلوے ملازمین اور پنشنرز کے مفت سفری پاسز میں شفافیت لانے کا فیصلہ، پاکستان ریلوے کا مفت سفری پاسز کو ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کرنے کا فیصلہ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔