پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،15ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،15ستمبر 2021
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ اس دوران انھوں نے وزیر اعظم سے افغانستان کی تازہ صورتھال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنوں عاقل کا دورہ، آرمی چیف کو صحرائی فارمیشن کی فیلڈ ٹریننگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کنٹونمٹ بورڈ انتخابات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بڑا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں غیر متوقع نتائج کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی قائدین نے اپنے علاقوں کے انتخابات کے نتائج پر وزیر اعظم کو الگ الگ بریفنگ دی۔ وفاقی وزراء کےالیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس، الیکشن کمیشن ممبران اور حکام کی شرکت، ایوان صدر اور قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ۔ الیکشن کمیشن کا وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار، وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے پیسے پکڑنے کے الزامات پر ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم کہا گیا ہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوائیں گے ان پر مزید پابندیوں لگائی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔