قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تاریخ رقم کر دی ہے. ان کی کی خوبصورت کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق بابر اعظم اپنی بیٹنگ کی صلاحیت کی وجہ سے کرکٹ کے میدانوں اور شائقین میں تو مقبول ہیں، اب وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ ) کی نویں جماعت کے سلیبس میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں فزکس پڑھنے والے طلبہ کے لئے بابر اعظم کی کور ڈرائیو کا ذکر اس وقت شروع ہوا جب ایک سوال کی مثال میں پوچھا گیا کہ بابر اعظم 150 جے کی قوت سے کور ڈرائیو کھیلیں اور گیند کا وزن 120 گرام ہو تو یہ کس رفتار سے بائونڈری پر پہنچے گی؟ مثال کے دوسرے حصے میں لکھا گیا ہے کہ ایک فٹ بائولر 450 گرام کی فٹ بال کو کس قوت سے کک کرے کہ وہ اس رفتار کو پہنچ سکے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ٹویٹ کو بہت سراہا جا رہا ہے۔