میٹا کا سیلاب متاثرین کیلئے 125 ملین روپے امداد کا اعلان

میٹا کا سیلاب متاثرین کیلئے 125 ملین روپے امداد کا اعلان
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 125 ملین روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے ڈائریکٹر فار ایمرجنگ جارڈی فورنیز نے کہا ہے کہ امداد چاروں صوبوں میں فلاحی ادارے یونیسیف، ہینڈز اور آئی ٹی اے کےذریعے دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتہائی تباہ کن قدرتی آفت کا سامنا ہے ہم بحالی کے لئے سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور متاثرین کی بحالی کیلئےفلاحی اداروں کو اپنا تعاون بھی پیش کررہے ہیں۔ اس حوالے سے یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزمائش کے اس موقع پر ہم میٹا کے تعاون کے مشکور ہیں۔ دوسری جانب امریکی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم جمع کرنے کی بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا ہے۔ سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے کی درخواست کی ہے۔ اس اپیل کی سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھراپی اور ہیومن رائٹس واچ نے حمایت کی ہے۔ سی ڈی پی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو مستقبل میں شدید گرمی اور شدید موسمیاتی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب نے چاروں صوبوں اور ملک کی تقریباً 15 فیصد آبادی کو متاثر کیا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے بعد دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔